پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مینٹل ہسپتال کینٹین کا دورہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مینٹل ہسپتال کینٹین کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم کا ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میں مینٹل ہسپتال کینٹین کا دورہ۔ چیکنگ کے دوران کیچن میں صفائی کے بہتر انتظامات اور کھانے کا معیار اچھا ہونے پر انتظامیہ کو شاباش دی گئی جبکہ کھانے کے معیار کو مزید بہتربنانے کیلئے مینٹل ہسپتال کیفے ٹیریا کے تمام ملازمین کو مفت ٹریننگ دی جائے گی نیز قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ترجمان نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کیچن میں موجودااور تیار کیے جانے والے کھانے، سٹاک میں رکھی اشیاء ، گوشت ، دالوں کی بھی چیکنگ کی گئی اس دوران تمام اشیاء خوردونوش معیار کے مطابق اور تازہ پائی گئیں جس پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی طرف سے انتظامیہ کو شاباش دی گئی ۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں کھانے کا بہترین معیار پنجاب فوڈ اتھارٹی کی باقاعدگی سے ہسپتالوں کینٹینوں کی چیکنگ کا نتیجہ ہے جس سے ہسپتال کے اندر بننے اور بکنے والے کھانوں کے کوالٹی میں پہلے سے واضح فرق آیا ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ کھانے کے معیار ر کو مزید بہتر کرنے اور صحت کیلئے مینٹل ہسپتال کیفے ٹیریا کے تمام ملازمین کو پی ایف اے سکول میں مفت ٹریننگ دی جائے گی ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے تمام ٹھیکے داروں کوحالات درست رکھنے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم کو کسی بھی قسم کی کو تاہی کی صورت میں سخت ایکشن لینے کی ہدایات جاری کیں۔
دورہ

مزید :

علاقائی -