شوکت ترین کی جانب سے نیب ریفرنس کے خلاف دائر کیس کی سماعت 15فروری تک ملتوی

شوکت ترین کی جانب سے نیب ریفرنس کے خلاف دائر کیس کی سماعت 15فروری تک ملتوی

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے نیب ریفرنس کے خلاف دائر کیس کی سماعت 15فروری تک ملتوی کر دی ۔منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی ۔اس موقع پر نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ درخواست ناقابل سماعت ہے ، خارج کی جائے۔عدالت نے حکم دیا کہ پراسیکیوٹر نیب آئندہ سماعت پر عدالت کی معاونت کرے ۔پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی نے عدالت سے مذید وقت طلب کیا جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی۔

شوکت ترین

مزید : علاقائی