حکومت کنٹریکٹ اساتذہ اور پیرا میڈیکل سٹاف کو مستقل کرنے کی خواہاں

حکومت کنٹریکٹ اساتذہ اور پیرا میڈیکل سٹاف کو مستقل کرنے کی خواہاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بھرتیوں کا طریقہ کار قانون کے مطابق ہی اختیار کیا جائیگا ،ٹیکسٹائل کے شعبہ کو بہت سی مراعات حاصل ہیں، یکم جولائی 2016ء سے پانچ برآمدی شعبوں بشمول ٹیکسٹائل پر سیلز ٹیکس کو زیرو ریٹڈ ٹیکس رجیم کا حصہ بنایا گیا ہے،حکومت وفاقی دارالحکومت کے کنٹریکٹ اساتذہ اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ریگولر کرنے کی خواہاں ہے اس حوالے سے قانونی رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے، اسلام آباد اور نواحی علاقوں میں طبی سہولیات میں اضافہ، ہسپتالوں کی توسیع اور نئے ہسپتال بنائے جا رہے ہیں،کراچی میں آپٹما کے زیر اہتمام ٹیکسٹائل انسٹیٹیوٹ کام کر رہا ہے،سی ڈی اے میں خالی اسامیوں کو پُر کیا جائے گا ، اس عمل میں وقت لگے گا۔منگل کو ہونیوالے اجلاس میں وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سینیٹ کو بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں بھرتیوں کے لئے جو طریقہ کار قانون کے مطابق ہوگا، وہی اختیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قواعد کے تحت اسلام آباد سے کسی سرکاری ملازم کو باہر نہیں بھجوایا جا سکتا۔ پی ایچ ڈی اور ایم فل بمعہ بی ایڈ اور ایم ایڈ ڈگری کی حامل خواتین کو تعلیمی اداروں میں بھرتی کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ ایف پی ایس سی کے ذریعے اشتہار دے کر براہ راست ریگولر بھرتی کرتے وقت اعلیٰ ڈگری کو ترجیح دی جاتی ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے ڈاکٹر طارق فضل چودھری سے کہا کہ وہ ارکان کے سوالوں کے تفصیلی جوابات دیں جس پر وزیر مملکت کیڈ نے کہا کہ میں وقت کی کمی کی وجہ سے مختصر بات کرتا ہوں ، میری خواہش ہوتی ہے کہ ارکان کے سوالوں کا تفصیلی جواب دوں ۔
سینٹ

مزید :

علاقائی -