ہمیں قوم کا اعتماد چاہیے ،پاک فوج دہشتگردی خاتمہ کیلئے با صلاحیت ہے : جنرل عاصم باجوہ

ہمیں قوم کا اعتماد چاہیے ،پاک فوج دہشتگردی خاتمہ کیلئے با صلاحیت ہے : جنرل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خضدار(این این آئی) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہاہے پاک فوج کو اپنی قوم سے پیار و محبت ہے ، ہمیں قوم کا اعتماد چاہیے، اتحاد و اتفاق اور ملی یکجہتی کو اپناکرملک کی اس ترقی کو آگے بڑھانا اور یہاں دیر پا قیام امن ہمارے مقاصد و عزائم میں شامل ہیں ،سی پیک اور خوشحال بلوچستان پروگرامز ترقی کے نئے زینے ہیں ،آپ دیکھیں گے خضدارسمیت پورے صوبے میں ترقی نظر آئے گی ،یہاں کے لوگ خوشحال ہونگے ،ہمارا دشمن ہمارے خلاف سرگرم ہے، تاہم سکیورٹی فورسز قوم کی مدد سے دشمن کے ان مزموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہیں اور ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہورہاہے ،ملک پُرسکون امن کی جانب گامزن ہے ، وطن کا ہر بچہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہے،اسپیشل آپریشن ونگ فرنٹیئر کور ساؤتھ بلوچستان کے جوانوں نے آج اپنی دفاعی صلا حیتوں کا جس شاندار انداز میں مظاہرہ دکھایا ،اس فقیدالمثال کارکردگی پر میں ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے ٹرینرز کو بھی داد پیش کر تا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز انہوں نے اسپیشل آپریشن ونگ فرنٹیر کور ساؤتھ بلوچستان کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں ایس او ڈبلیو سے وابستہ جوانوں نے دہشت گردی سے نمٹنے کا شاندار مظاہرہ کیا ، ہیلی سے اترنے دشمن سے مقابلہ اور ان کے ٹھکانوں کا خاتمہ کرنے کا عملی نمونہ و کرتب دکھایا اور حاضرین سے داد وصول کی ۔کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنر ل عاصم باجوہ کا مزید کہنا تھا ماضی میں گلہ رہاہے کہ بلوچستان میں ترقی نہیں ہورہی تاہم اب ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے ، سی پیک ایک بڑا منصوبہ ہے جس سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک میں ترقی نظر آئے گی ۔یہاں جو سڑکیں بن رہی ہیں وہ ترقی کے اہم حصے ہیں ، یہ نہ صرف معاشی ترقی ہے بلکہ معاشی پراجیکٹ ہے ۔افغانستان کے بارڈر پر ساڑھے بارسو کلومیٹرباڑ بنارہے ہیں ، جس سے امن کی کوششوں کو مذید تقویت ملے گی ۔ملک کے اندر اور سرحدوں پر مذیدسکیورٹی بہتر ہوگی ۔آج جوانوں نے فقید المثال کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ثابت کردیا ہے قوم کے محافظ باصلاحیت اور دشمن سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں ،دشمن کے ہاتھوں استعمال ہونیوالے دہشت گرد ہیں یہ اپنے مزموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے ، انہیں ہم موقع دے رہے ہیں ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں آجائیں اور ترقی کے دور میں شامل ہوں ۔
عاصم باجوہ

مزید :

علاقائی -