شیریں مزاری، اسد عمراورعارف علوی کی ضمانتیں منظور نہ ہو سکیں

شیریں مزاری، اسد عمراورعارف علوی کی ضمانتیں منظور نہ ہو سکیں

اسلام آباد (آئی این پی) پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں شیریں مزاری، اسد عمر، عارف علوی کی ضمانتیں منظور نہ ہو سکیں، دو ملزمان شفقت محمود اور خرم نواز کی جانب سے ضمانت کی نئی درخواستیں دائر کی گئی ہیں ۔ گزشتہ روز منگل کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج شاہ رخ ارجمند نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کے ملزمان شیریں مزاری، اسد عمر، عارف علوی کی ضمانتیں منظور نہیں کیں جبکہ شفقت محمود اور راجہ خرم نواز نے درخواست ضمانت دائر کیں جس پرجج شاہ رخ ارجمند نے تمام درخواستوں کو آئندہ سماعت پر8 فروری کو سماعت کرنے کا فیصلہ دیا۔

پارلیمینٹ حملہ کیس

مزید : علاقائی