بزرگ ٹیکسی ڈرائیور کی ایمانداری کی انتہا مسافرکے گمشدہ لاکھوں روپے واپس لوٹا دیئے

بزرگ ٹیکسی ڈرائیور کی ایمانداری کی انتہا مسافرکے گمشدہ لاکھوں روپے واپس ...

لاہور(آئی این پی) لاہور ایئرپورٹ پر ڈیوٹی کرنیوالے بزرگ ٹیکسی ڈرائیور عبدالخالق نے ایمانداری کی انتہا کر دی، پارکنگ سے ملنے والے ساڑھے تین لاکھ روپے مسافر کو واپس لوٹا دیئے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر محمد علی سری لنکن ایئر لائنز کی پرواز 185 پر کولمبو سے لاہور پہنچا جس نے اپنا پرس ایئرپورٹ کی پارکنگ میں کھو دیا، اس دوران قریب سے گزرنیوالے بزرگ ٹیکسی ڈرائیور عبدالخالق ابراہیم نے زمین پر پڑا پرس دیکھا تو اٹھا کر ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کر دیا بعد ازاں ایئرپورٹ پولیس نے مسافر کو تلاش کر کے تصدیق کے بعد ساری رقم اصل مالک کے حوالے کر دی۔ دوسری جانب اپنی گمشدہ رقم ملنے پر سری لنکا سے آنیوالے مسافر محمد علی نے ایئرپورٹ کے بزرگ ٹیکسی ڈرائیور عبدالخالق ابراہیم سمیت ایئرپورٹ پولیس کا بھی شکریہ ادا کیا۔

بزرگ ٹیکسی ڈرائیور

مزید : علاقائی