وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم نے مبارکباد نہیں دی:وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شکوہ

وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم نے مبارکباد نہیں دی:وزیر اعلیٰ ...

کوئٹہ(آئی این پی ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے شکوہ کیاہے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد انہیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مبارکباد کی امید تھی لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہوا ،میں مختلف امور سے متعلق بات چیت کیلئے وزیراعظم ہاؤس ٹیلی فون کر چکا ہوں لیکن انکے میٹنگز میں مصروف رہنے سے متعلق بتایاجاتاہے بلکہ بعد میں بھی ان کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیاگیا۔گزشتہ روز کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران میر عبدالقدوس بزنجو کاکہناتھا وزیراعظم انتہائی اچھے اور محنتی انسان ہے بلکہ وہ بلوچستان کے مسائل کے حل میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں،انہیں اب بھی ان سے کافی امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ وہ پورے ملک کے وزیراعظم ہیں ۔

شکوہ

مزید : علاقائی