مقبوضہ کشمیر،ریڈونی کو لگام اور مونگہ ہامہ پلوامہ میں بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں کیخلاف مظاہرے

مقبوضہ کشمیر،ریڈونی کو لگام اور مونگہ ہامہ پلوامہ میں بھارتی فورسز کی ...

سرینگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں ضلع کولگام کے علاقے ر یڈونی بالا میں لوگوں نے بھارتی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے اور بھارتی فورسز نے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی بے دریغ شیلنگ کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی لوگوں نے کہا کہ بھارتی فورسزنے تلاشی کی آڑ میں رہائشی مکانوں اور نجی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیو ں کے نتیجے میں ریڈونی اور اْس سے ملحقہ علاقوں میں خوف ودہشت کا ماحول پیدا ہوا اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔ اُدھرضلع پلوامہ کے علاقے مونگہ ہامہ میں بھی بھارتی فورسز نے مجاہدین کی موجودگی کا بہانہ کرکے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کی کارروائی شروع کردی تو لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور اسلام ا ور آزادی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے فورسز کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس کے گولے داغے جس کے جواب میں نوجوانوں نے فورسز پر پتھراؤ کیا۔ بھارتی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا ۔

مقبوضہ کشمیر

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...