ہری پور جیل میں قتل کے2مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا

ہری پور جیل میں قتل کے2مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا

ایبٹ آباد(آئی این پی ) سینٹرل جیل ہری پور میں سزائے موت پانے والے دو مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق جان بہادر اور امان اللہ کو تختہ دار پر لٹکایا گیا،جان بہادرگل بہادر سکنہ تخت بائی مردان نے عداوت کی بنا پر قتل کیا تھا جبکہ امان اللہ ولد محمدہاشم سکنہ ڈی آئی خان نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو قتل کردیا تھا۔پھانسی سے قبل دونوں مجرموں سے ان کے اہلخانہ کی ملاقات بھی کرائی گئی جبکہ پھانسی دینے کیلئے جلاد صادق مسیح کو خصوصی طور پر پشاور سے طلب کیا گیا تھا۔یاد رہے سال دو ہزار اٹھارہ میں حکومت کی جانب سے دی جا نیوالی یہ پہلی پھانسی ہے۔

تختہ دار

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...