انڈونیشیا میں پھانسی کی سزا پانے والا بے گناہ پاکستانی کینسر کا شکار،امداد کی اپیل

انڈونیشیا میں پھانسی کی سزا پانے والا بے گناہ پاکستانی کینسر کا شکار،امداد ...

جکارتہ(صباح نیوز)انڈونیشیا میں پھانسی کی سزا پانے والا بے گناہ پاکستانی ذوالفقار کینسر کا شکار ہوگیا ہے جب کہ ڈاکٹروں کے مطابق ذوالفقار کے صرف 3 ماہ زندہ رہنے کی امید ہے۔ انڈونیشیا میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں ناحق سزائے موت پانے والا پاکستانی شہری ذوالفقار علی کینسر کے مرض کا شکار ہوگیا ہے، انڈونیشیا کی جیل میں قید ذوالفقارعلی کو جگر کا کینسر تشخیص ہوا ہے اور اس نے پاکستان کے اداروں سے مدد کی اپیل کی ہے ۔دوسری جانب انڈونیشیا کے صدر 26 جنوری کو پاکستان آرہے ہیں اور پارلیمنٹ سے بھی خطاب کریں گے تاہم امید ہے کہ حکومت ذوالفقار علی کا معاملہ انڈونیشین صدر کے سامنے اٹھائی گی۔

امداد

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...