نواز شریف کی رہائشگاہ جاتی امراسے رکاوٹیں ہٹانے کی درخواست پر لارجر بنچ تشکیل

نواز شریف کی رہائشگاہ جاتی امراسے رکاوٹیں ہٹانے کی درخواست پر لارجر بنچ ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے میاں محمدنوازشریف کی رہائش گاہ جاتی امراسے رکاوٹیں ہٹانے کی درخواست پر لاجرر بنچ تشکیل دے دیا، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں فل بنچ 31جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا۔جسٹس شاہد کریم نے شہری منیر احمد کی درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے معاملہ پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،لارجر بنچ میں مسٹر جسٹس امین الدین ، مسٹر جسٹس شاہد کریم اور مسٹر جسٹس شاہد جمیل خان شامل ہیں ، عدالت عالیہ کا 3رکنی بنچ اس درخواست پر 31جنوری کو سماعت کرے گا، اس بنچ کے روبرو لاہور سمیت ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک اور دیگر سیاسی جماعتوں کے دھرنوں کے خلاف درخواستیں بھی زیر سماعت ہیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...