انتظار قتل کیس،گرفتار پولیس اہلکار سی ٹی ڈی کے حوالے،تفتیش شروع

انتظار قتل کیس،گرفتار پولیس اہلکار سی ٹی ڈی کے حوالے،تفتیش شروع

کراچی (این این آئی) کراچی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے نوجوان انتظار کے قتل میں ملوث گرفتار پولیس اہلکاروں کو محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے حوالے کردیا گیا۔منگل کوانتظار قتل کیس کی سٹی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ قتل میں ملوث آٹھوں پولیس اہلکاروں کو سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عامر فاروقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے تمام دستاویزات حاصل کرلی ہیں،جس پر بھی شک ہوا فوری ایکشن لیا جائے گا چاہے وہ پولیس اہلکار ہی کیوں نہ ہو۔عامر فاروقی نے کہا کہ وہ انتظار کے والد سے جلد ملاقات کریں گے جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھیں گے۔

انتظار قتل کیس

مزید : علاقائی