مضبوط ، ترقی یافتہ و خوشحال پاکستان چین کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں یاؤ جنگ
اسلام آباد(آئی این پی ) سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے سی پیک سے پاک چین سمیت خطے کے تمام ممالک کی معیشت بہتر ہو گی،چین کا ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ اس صدی کا بہترین اقدام ہے،چین اور پاکستان ایک دوسرے کیساتھ لازوال دوستی کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں جبکہ چینی سفیر نے کہا مضبوط ،ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان چین کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ۔ منگل کو چین کے سفیر یا ؤ جنگ کی سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقا ت کی جس میں دوطرفہ قریبی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ا س موقع پر سردار ایاز صادق کا مزید کہنا تھا پاکستا ن چین کیساتھ اپنے قریبی تعلقات بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پارلیمان تا پارلیمان اورعوامی رابطہ سازی سے ہی ہم اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری سے دونوں ملکوں سمیت خطے کے تمام ممالک کی معیشت بہتر ہوگی،چین کی جانب سے ون بیلٹ ون روڈکا منصوبہ اس صدی کا بہترین اقدام ہے۔ پاکستان کی پارلیمان اور عو ا م اپنے پڑوسی ملک چین کیلئے اپنے دلوں میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں ،جبکہ اس موقع پر چینی سفیر یاؤ جنگ کا مزید کہنا تھا پاکستان میں حالیہ سپیکرز کانفرنس کے کامیاب انعقاد سے خطے میں دوررس نتائج مرتب ہونگے۔
یاؤ جنگ