شالیمار : ریکارڈ یافتہ پہلوان ڈکیت و چور گینگ سرغنہ سمیت گرفتار،مال مسروقہ برآمد

شالیمار : ریکارڈ یافتہ پہلوان ڈکیت و چور گینگ سرغنہ سمیت گرفتار،مال مسروقہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)شالیمار کے علاقہ سے سابق ریکارڈ یافتہ پہلوان ڈکیت وچور گینگ کے سرغنہ کوساتھیوں سمیت گرفتار کرتے ہوئے ان سے مال مسروقہ بھی برآمد کرکے پولیس نے متاثرہ شہریوں کوواپس کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق شالیمار پولیس نے ایس پی سول لائن کے احکامات پر کاروائی کرتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ پہلوان ڈکیت گینگ کے سرغنہ ارشد خان کواس کے ساتھیوں شہریار اورعلی سمیت گرفتار کرلیا۔ملزمان نے پولیس حراست میں دیگرمقدمات کاانکشاف بھی کیا،اس کے علاوہ پولیس نے شہریوں کو گن پوائنٹ پرچھینے گئے سامان کوجس میں 4عدد موبائل فونز ،6عدد موٹرسائیکلیں اورنقدی 20ہزار روپے برآمد کرلیے جن کی ٹوٹل مالیت 4لاکھ 5ہزار ہے برآمد کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایس پی سول لائن صفدر رضاکاظمی نے ملزمان سے برآمد کیاگیامال مسروقہ متاثر ہ شہریوں کوواپس لوٹاتے ہوئے کہا کہ جر م کواپنی ڈویژن سے ختم کردوں گا۔تاحال ملزمان سے مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیاگیا۔

مزید :

علاقائی -