باٹا پور : تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے میاں بیوی ، 2کمسن بچے جاں بحق ، ڈرائیور فرار

باٹا پور : تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے میاں بیوی ، 2کمسن بچے جاں بحق ، ڈرائیور فرار

لاہور(خبر نگار)باٹا پور کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے میاں ، بیوی اور دو کمسن بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ ٹرک ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق باٹا پور کے علاقے بسین موڑ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے بے قابو ہو کر موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 35سالہ عرفان ، اس کی بیوی 27سالہ رابعہ، 4سالہ بیٹا ریحان اور بیٹی 5سالہ نرما ٹرک کے ٹائر تلے آکر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ٹرک ڈرائیورٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک کو قبضے میں لے کر تھانے جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے بدقسمت خاندان کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...