لو میرج کرنیوالی لڑکی کو والدین کے ساتھ جانے کی اجازت

لو میرج کرنیوالی لڑکی کو والدین کے ساتھ جانے کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )سیشن عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو والدین کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔ایڈیشنل سیشن جج نے ثمینہ بی بی کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بیٹی کو ظہیر وغیرہ نے اغوا ء کررکھا ہے۔ملزم نے بیٹی کے ساتھ زبردستی جعلی نکاح بھی کروا رکھا ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ بیٹی کو بازیاب کروا کر والدین کے ساتھ جانے کی اجازت دی جائے،برکی پولیس نے لڑکی رانی کو عدالت کے روبرو پیش کیا ،لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہے جس پر فاصل جج نے لڑکی کے بیان کی روشنی میں اسے والدین کے ساتھ بھجواتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

مزید :

علاقائی -