ڈی جی نیب لاہور سمیت صوبائی اور علاقائی سربراہو ں کو شہریوں کی شکایات سننے کیلئے کھلی کچہریاں لگانے کا حکم

ڈی جی نیب لاہور سمیت صوبائی اور علاقائی سربراہو ں کو شہریوں کی شکایات سننے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( خبرنگار) چیئرمین نیب جسٹس ( ر) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب لاہور سمیت تمام صوبائی اور علاقائی سربراہو ں کو شہریوں کی شکایات سننے کے لیے نیب بیوروزمیں کھلی کچہریاں لگانے کا حکم دے دیاہے ۔ اس سلسلے میں چیئرمین نیب کے حکم پر ڈی جی نیب لاہورمیجر(ر) شہزاد سلیم نیب بیوروآفس لاہورمیں کل دوپہر 2سے شام 4بجے تک کھلی کچہری لگائے گے جس میں وہ شہریوں کی شکایات خود سننے گئے اس حوالے سے نیب کے ترجمان کاکہناہے کہ کرپشن کی روک تھام کے لئے نیب کے دفاترمیں کھلی کچہریاں لگانے کا فیصلہ کیاگیاہے اس سے عوام کی شکایات فوری حل ہوسکے گی اور عوام کو انصاف مل سکے گاجس سے کرپشن اور لوٹ مار کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔

مزید :

علاقائی -