پنشن رقم خوردبرد کیس :خاتون سمیت 2ملزموں کی درخواستیں خارج ،2 ملزم ضمانت پر رہا

پنشن رقم خوردبرد کیس :خاتون سمیت 2ملزموں کی درخواستیں خارج ،2 ملزم ضمانت پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



لاہور(نامہ نگار )سپیشل جج سینٹرل لاہور نے علامہ اقبال لیسکو ڈویژن میں پنشن کی کروڑوں روپے کی رقم خوردبرد کرنے کے کیس میں ملوث خاتون سمیت دو ملزموں کی ضمانتیں خارج جبکہ دو ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلی ہیں۔ لیسکو ڈویژن علامہ اقبال ٹاون کے 12سے زائد افسران اور پرائیویٹ افراد کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے وکلا ء اور پراسکیوشن کے دلائل کے بعد پنشن وصول کرنے والے تین ملزمان نائیلہ ندیم،یونس اوراقبال باجوہ کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں جبکہ دیگر دو ملزمان رضوانہ اور خادم حسین کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -