8کروڑ کی ہیروئین بیرون ملک سمگل کرنیوالے ملزم کاجسمانی ریمانڈ

8کروڑ کی ہیروئین بیرون ملک سمگل کرنیوالے ملزم کاجسمانی ریمانڈ

لاہور(نامہ نگار )ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ ظفر فرید ہاشمی نے 8 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئین بیرون ملک سمگل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم شعیب حفیظ خان کو مزید3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

کسٹم حکام نے ملزم کو 5دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا۔ کسٹم حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے ہیروئین سمگل کرنے والے سرغنہ اور دیگر ملزمان کے متعلق تفتیش کی ہے اورمزید تفتیش ،ہیروئین کی برآمدگی کے لئے5دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

مزید : علاقائی