پولیس کے ٹریننگ سسٹم کی اپ گریڈ نگ جاری ہے: طارق مسعود یٰسین

پولیس کے ٹریننگ سسٹم کی اپ گریڈ نگ جاری ہے: طارق مسعود یٰسین

لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق مسعود یسین نے کہاہے کہ پنجاب پولیس کے ٹریننگ سسٹم کو ماڈرن سٹینڈرڈ کے مطابق اپ گریڈ کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے اور تربیتی نصاب میں پریکٹیکل پولیسنگ کے بنیادی علوم کے ساتھ آئی ٹی مضامین ،لیگل سٹڈیز ، جسمانی تربیت ، سپورٹس اور غیر نصابی سرگرمیوں کو لازمی حصہ بنایا گیا ہے تاکہ افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت میں کوئی کسر باقی نہ رہ پائے ، انہوں نے مزید کہا کہ کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹرز رینک تک تربیتی کورسسزمیں ڈیوٹی کی مناسبت سے نئے ٹریننگ ماڈیولز شامل کئے گئے ہیں اور امتحانی نظام کو ماڈرن سیمسٹر سسٹم کی طرز پر استوار کرتے ہوئے کریکٹر ڈویلپمنٹ سٹڈیز اور انویسٹی گیشن آفیسرز کی تربیت پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں برٹش ہائی کمیشن سے آئے ٹریننگ ،سیکیورٹی اور قانونی ماہرین کے تین رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں اے آئی جی ٹریننگ معروف صفدر واہلہ ، پنجاب کے تمام پولیس تربیتی کالجز سے آئے چیف لا ء انسٹرکٹرزاور ٹریننگ مینجمنٹ یونٹ کے اعلی فسران بھی موجود تھے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...