مانگا منڈی اور سندر کے علاقوں سے 8منشیات فروش گرفتار

مانگا منڈی اور سندر کے علاقوں سے 8منشیات فروش گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) مانگا منڈ ی اورسندر کے علاقہ میں کاروائی کرتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ 8منشیات فروشوں کوگرفتا ر کرتے ہوئے ان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرتے ہوئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مانگا منڈ ی کے علاقہ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ 7منشیات فروشوں شبیر احمد، نعمان،میاں گل،عیداللہ،محمد انور،محمد اسلم اوروارث مسیح کو گرفتار کرلیا،ان ملزمان سے 7کلوچرس ، دس لیٹر دیسی ساخت کی زہریلی شراب اورہزاروں روپے کی نقدی بھی برآمد کرلی اس کے علاوہ سندر کے علاقہ میں پولیس نے کاروائی کے دوران ملک انورنامی منشیات فروش سے اٹھارہ سو گرام چرس برآمد کرتے ہوئے گرفتارکرکے قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کوحراست میں لیتے ہوئے ان پرمقدمات کااندراج کرلئے۔

مزید :

علاقائی -