اربوں کا اشتہاری ملزم کمال سبحانی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

اربوں کا اشتہاری ملزم کمال سبحانی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

لاہور(کرائم رپورٹر)کسٹم نے اربوں روپے کے اشتہاری ملزم کمال سبحانی کو گرفتار کر کے جوڈیشل کر دیاہے۔ کسٹم انٹیلی جنس لاہور نے اربوں روپے کے اشتہاری ملزم کمال سبحانی کو جوڈیشل کر دیا ہے۔ کمال سبحانی وغیرہ پر مقدمہ 18/14 درج رجسٹرڈ ہوا تھا اور تفتیشی آفیسر میاں محمد یاسین کو ان ملزمان نے وفاقی کالونی میں قتل کرنے کی نیت سے فائرنگ کی تھی۔ میاں محمد یاسین کار میں نہ ہونے کی وجہ سے بچ گیا تھا۔ جبکہ میاں محمد یاسین کا بیٹا محسن یاسین شدید زخمی ہوگیا تھا جو کہ مفرور ہوچکا ہے۔ کمال سبحانی وغیرہ کو ڈی ایس پی دانش آصف رانجھا نے گناہ گار ٹھہرا کر گرفتار کیا ہوا ہے۔ ملزم کمال سبحانی وغیرہ کے خلاف کسٹم پشاور ، کسٹم لاہور میں ایف آئی آرز درج ہیں اور کسٹم اداروں کو یہ گینگ مطلوب ہے۔

مزید : علاقائی