گیس سلنڈر پھٹنے سے خاتون زخمی

گیس سلنڈر پھٹنے سے خاتون زخمی

لاہور(خبر نگار)شیراکوٹ کے علا قہ میں گیس سلنڈرپھٹ جانے سے ایک خاتون زخمی ہو گئی۔بتا یا گیا ہے کہ شیرا کوٹ کے علا قہ میں گیس سلنڈر پھٹ جانے سے ایک خاتون زخمی ہو گئی، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون بشری بی بی گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے گیس سلنڈر پر کھانا پکا رہی تھی کہ اچانک سلنڈر ایک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے وہ زخمی ہو گئی دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جہاں انہوں نے زخمی خاتون کو طبی امداد فراہم کی۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...