نیب کے بلاوے پر شریفوں کی چیخیں نکل گئیں،شرجیل میمن
کراچی(آئی این پی) پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن نے کہاہے شریف برادران نیب کو دھمکیاں نہ دیں، نیب سندھ میں کارروائیاں کررہی تھی تو شریف برادران لڈیاں ڈالتے تھے،شہباز شریف نے نیب کے سامنے پیش ہوکر کوئی احسان نہیں کیا، تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا شریف برادران مر د وں کی طرح کرپشن کے مقدمات کا سامنا کریں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ شریف فیملی کے معاملے پر نیب کا قانون الگ اور سندھ کے لئے الگ ہے۔کیا وجہ ہے اسحاق ڈار اور شریف فیملی کے نام ای سی ایل میں نہیں ڈالے جارہے؟ایس ایس راؤ انوار سے متعلق انہوں نے کہا وہ اس معاملے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔دوسری جانب ریفرنس میں نامزد ملزم گلزار احمد کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ۔ ر یفر نس کی سماعت بند کمرے میں کی گئی،عدالت نے ملزم انعام اکبر کی جانب سے مقدمے کی نقول کی فراہمی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ آ ئندہ سماعت پر ریفرنس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔