باغبانپورہ: سٹیشنری کی دکان پر شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی
لاہور(خبرنگار)باغبانپورہ کے علاقے میں سٹیشنری کی دکان پر شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی ، ریسکیو ٹیمیوں نے فوری کاروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا۔تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ میں بازار میں سٹیشنری کی دکان میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دوکان کے اوپری منزل پر پڑا سامان جل کر خاکستر ہوگیاتاہم اطلاع ملنے پر فائر بریڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔