پیپلز پارٹی لاہور کیلئے چار ڈسٹرکٹ صدور مقرر، نوٹیفکیشن جاری

پیپلز پارٹی لاہور کیلئے چار ڈسٹرکٹ صدور مقرر، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی لاہور تنظیم کے چار ڈسٹرکٹ صدور کے ناموں کی منظوری دیدی ہے جبکہ ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔چیئرمین پیپلز پارٹی کے سیاسی مشیر جمیل سومرو کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق لاہور کے ڈسٹرکٹ ون کا صدر میاں شاہد عباس، ڈسٹرکٹ ٹوکا محمد آصف ناگرا، ڈسٹرکٹ تھری کاچودھری عاطف رفیق کواور چودھری امجد علی جٹ کو ڈسٹرکٹ فور کا صدر مقرر کیا گیا ہے جبکہ سنیئر رہنما حق نواز خان کو ڈسٹرکٹ چار کا سینئر نائب صدر بنایا گیا ہے ان عہدیداروں کو یہ نوٹیفکیشن گزشتہ روز پیپلز پارٹی پنجاب آفس میں پنجاب کے صدر قمر زمان کا ئرہ اور لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن کی صدارت میں منعقد ہ مشترکہ جلاس میں دئیے گئے ۔

مزید : صفحہ آخر