غازی آباد ، سبزہ زار ، نواب ٹاؤن ، شمالی چھاؤنی اور شیراٹ میں لاکھوں کے ڈاکے

غازی آباد ، سبزہ زار ، نواب ٹاؤن ، شمالی چھاؤنی اور شیراٹ میں لاکھوں کے ڈاکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار)صوبائی دارلحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اورگاڑیوں سمیت دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق غا زی آ با دکے علا قہ میں خا لد کے گھرتین ڈاکو گھس گئے اور گھر میں موجود فیملی کو یرغما ل بنا کر 4لاکھ20ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔سبز ہ زار کے علاقہ میں افضل کے گھر میں دو ڈاکو گھس گئے اور فیملی کو یر غمال بنا کر 2لاکھ75ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لوٹ کر فر ار ہو گئے۔اسی طرح نو اب ٹا ؤ ن کے علا قہ میں ند یم کے گھر میں ڈاکوؤں نے گھس کر فیملی سے2لاکھ25ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔شما لی چھا ؤ نی کے علا قہ میں شہز اد کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن لوٹ لیے اور فرار ہوگئے۔جبکہ شیر ا کو ٹ میں احسن کی فیملی کو یر غما ل بنا کر80ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فون لوٹ لیا۔ با دامی با غ میں شہری شہبازسے گاڑی چھین لی گئی جبکہ مصطفی ٹا ؤ ن میں شہری خر م سے دوموٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر گاڑی چھین لی جبکہ مستی گیٹ میں فر قا ن،با دامی با غ میں اظہار، ماڈل ٹاؤ ن میں بشیر ،با غبا نپو رہ میں شہبا ز اورٹا ؤ ن شپ میں با بر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -