مزنگ پولیس12سال قبل چوری ہونیوالی موٹر سائیکل برآمد نہ کر سکی، متاثرہ شہری دفتر ’’پاکستان‘‘ پہنچ گیا

مزنگ پولیس12سال قبل چوری ہونیوالی موٹر سائیکل برآمد نہ کر سکی، متاثرہ شہری ...

لاہور(خبرنگار)تھانہ مزنگ پولیس 12سال قبل چوری ہونے والی موٹرسائیکل برآمد نہ کرواسکی،متاثرہ شہری دھکے کھانے کے بعد پاکستان کے دفتر پہنچ گیا۔شاہ کمال روڈ اچھرہ کے رہائشی محمد جاوید کے مطابق 14جون2006کو وہ مزنگ کے علاقہ میں واقع شیزان بیکری کے باہر اپنی موٹرسائیکل نمبری LZX-1488کھڑی کرکے اشیاء خریدنے بیکری کے اندر گیاتوواپسی پر مذکورہ موٹرسائیکل چوری ہوچکی تھی ،بعدازاں پولیس کو15پر اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ نمبر341/06درج کرلیا گیا،متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ اب 12سال گزر گئے ہیں اور وہ تھانے کے چکر لگا لگا کرتھک چکاہے لیکن کوئی دادرسی نہیں ہوئی ہے، میری پولیس حکام سے اپیل ہے کہ میری چوری ہونے والی موٹرسائیکل برآمد کروائی جائے اور اس میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کیاجائے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...