مصنوعی زیورات بنا کر دینے پررنگ محل کے جیولر کیخلاف 10لاکھ ہرجانے کا دعویٰ

مصنوعی زیورات بنا کر دینے پررنگ محل کے جیولر کیخلاف 10لاکھ ہرجانے کا دعویٰ

لاہور(نامہ نگار )صارف عدالت میں شہری نے اصلی سونا کی قیمت پر مصنوعی سونا کے زیورات بنا کر دینے پررنگ محل کے جیولر کے خلاف 10لاکھ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیاہے ۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو ابتدائی بحث کے لئے یکم فروری کو طلب کرلیاہے۔صارف عدالت میں انارکلی کے منیر احمد بٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے عبدالقدیربٹ جیولر رنگ محل سے طلائی زیورات بنوائے جس کے لئے اس کو 5لاکھ روپے ادا کیے۔

، ضرورت پڑنے پر اس نے زیورات فروخت کرنے کے لئے ایک جیولر سے رابط کیا جس نے سونا چیک کرکے بتایا کہ یہ سونا نقلی ہے۔

مزید : علاقائی