ریس کورس: سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری گرفتار ، ناجائز اسلحہ و گولیاں برآمد

ریس کورس: سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری گرفتار ، ناجائز اسلحہ و گولیاں برآمد

لاہور (خبرنگار)ریس کورس کے علاقہ سے قتل ،اقدام قتل ،ڈکیتی اورناجائز اسلحہ وفائرنگ کے متعدد مقدمات میں اشتہاری ملزم کوگرفتار کرلیا،ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بمعہ گولیاں بھی برآمد کرلیں۔تفصیلا ت کے مطابق ریس کورس کے علاقہ میں ایس پی صفدر رضا کاظمی کی اشتہاری مہم کے دورا ن راجہ محسن عرف بوبی جوکہ دیگر خطرناک مقدمات میں نامزد اشتہار ی ملزم جوکہ علاقہ کے لیے دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا کوپکڑنے کا ٹاسک ڈی ایس پی پرانی انارکلی کودیتے ہوئے ایس ایچ او ریس کورس سمیت اہلکاروں کی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے اس کوگرفتار کرنے کے لیے دن رات ایک کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا،پولیس نے بتایا کہ ملزم بوبی ریس کورس اورتھانہ گڑھی شاہو میں دیگرسنگین وارداتو ں میں ملوث تھا اورتاجروں سے بھتہ خوری کرنے کے حوالے سے بھی اس پرمقدمات درج تھے اس کی گرفتاری پر ایس پی سول لائن نے تما م پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا۔

مزید : علاقائی