گزشتہ سال مختلف مقدمات کے 317ملزموں کو پروبیشن پر بھجوایا گیا
لاہور(نامہ نگار )ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹس نے2017ء میں 317ملزمان کو اصلاح کے لئے پروبیشن پر بھجوایا۔ملزمان کرائے داری ایکٹ،شراب برآمدگی اور ہوائی فائرنگ کے مقدمات میں ملوث تھے،تمام ملزمان کو ایک ایک سال کے لئے پروبیشن پر بھیجا گیا تھا،2017ء میں شراب برآمدگی کے 87، ہوائی فائرنگ کے 160اور کرائے داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کے مقدمات میں ملوث 70ملزمان کو پروبیشن پر بھیجا گیا،ماڈل ٹاؤن کچہری کے پروبیشن افسر محمد مدثر کا کہنا تھا کہ یہاں پر ملزمان کی اصلاح کی جاتی ہے ۔