عدالتی معاون سٹاف کی کمی پوری کریں گے،چیف جسٹس

عدالتی معاون سٹاف کی کمی پوری کریں گے،چیف جسٹس

اسلام آباد (صباح نیوز) چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے خصوصی ٹربیونلز اور انتظامی عدالتوں میں ججزکی عدم تعیناتی کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت کی توایڈیشنل اٹارنی جنرل راناوقارنے بتایا کہ عدالتوں میں معاون اسٹاف کی بھی کمی ہے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جہاں کمیاں ہیں پوری کریں ، عدالت نے تحریری حکم میں قرار دیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی طرف سے معاون اسٹاف سے متعلق رپورٹ جمع کروا دی گئی ہے اس لئے کیس کی مزیدسماعت 15روز کے لیے ملتوی کی جاتی ہے ۔اس دوران چیف جسٹس نے پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی کے بارے میں اٹارنی جنرل سے استفسار کیاکہ اٹارنی جنرل صاحب آپ نے پراسیکیوٹر کی تقرری کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن یقین دہانی پوری نہیں ہوئی چیف جسٹس نے کہاکہ اس حوالے سے جو پیش رفت ہوئی ہے ایڈیشنل اٹارنی جنرل راناوقار آپ کو آگاہ کریں گے ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...