اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ او ہربنس پورہ کی تنخواہ روکنے کا حکم

اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ او ہربنس پورہ کی تنخواہ روکنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار )سیشن کورٹ نے ایس ایچ او ہربنس پورہ کی تاحکم ثانی تنخواہ بند کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر اندراج مقدمہ کی رپورٹ ہر حال میں پیش کرنے کا حکم دیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔

پچھلی سماعت پر ایس ایچ او تھانہ ہربنس پورہ کو رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا لیکن عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ۔

مزید : علاقائی