چینی خاتون 4ماہ کے بیٹے کی حوالگی کیلئے عدالت پہنچ گئی

چینی خاتون 4ماہ کے بیٹے کی حوالگی کیلئے عدالت پہنچ گئی

لاہور(نامہ نگار )چائنہ میں شادی کرنے والے عمران کی بیوی چار ماہ کے بیٹے کی حوالگی کے لئے سیشن کورٹ پہنچ گئی،بچے کی بازیابی کی درخواست پر عدالت نے باٹا پور پولیس کو آئندہ سماعت پر بچہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج ندیم تبسم کی عدالت میں چائنہ کی خاتون عائشہ جائل فرنے اپنے وکیل کی وساطت سے چار ماہ کے بچے کی بازیابی کے لئے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے اس نے کویت میں پاکستانی لڑکے سے ملازمت کے دوران شادی کی، شادی کے بعد وہ اس کے ساتھ اپنے ملک چائنہ چلی گئی، اس کاشوہر عمران چار ماہ کا بیٹا ساتھ لے کر پاکستان آگیاہے،عدالت سے استدعا ہے کہ بچے کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ۔عدالت نے تھانہ باٹا پورپولیس کونوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر بچہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : علاقائی