شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کیخلاف درخواست پر چیئرمین نادرا کونوٹس

شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کیخلاف درخواست پر چیئرمین نادرا کونوٹس

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف دائر درخواست پر چیئرمین نادرا کونوٹس جاری کرتے ہوئے سے تحریری جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے بہادر خان کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ تمام بہن بھائیوں اور اہل خانہ کے شناخت کارڈ بنے ہوئے ہیں ،نادرا نے غیر قانونی طور پر شانختی کارڈ بلاک کر دیا ہے، درخواست گزار وکیل نے دوران سماعت دلائل دیے کہ نادرا کو متعدد درخواستیں دینے کے باوجود شناختی کارڈ بحال نہیں کیا جا رہا ہے۔

مزید : صفحہ آخر