دہشتگردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم کاایک ہفتہ تک جسمانی ریمانڈ

دہشتگردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم کاایک ہفتہ تک جسمانی ریمانڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم محمد آصف کوایک ہفتہ تک جسمانی ریمانڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی )کے حوالے کردیا ہے ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزم آصف کو سی ٹی ڈی نے ریمانڈ کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کے بعدپیش کیا ۔
عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم مون مارکیٹ لاہوردھماکے کے کیس میں مطلوب ہے اور فائیو بلڈنگ سے ٹکرانے والے بارود سے بھرے ٹرک کی تیاری میں بھی ملزم ملوث ہے لہذا اس کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -