پنجاب بھر کی مصالحتی عدالتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری

پنجاب بھر کی مصالحتی عدالتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کی مصالحتی عدالتوں کی کارگردگی رپورٹ جاری کردی، جنوری کے دوسرے ہفتے کی رپورٹ کے مطابق 6جنوری سے 12جنوری تک مصالحتی سینٹرز میں کل 515 مقدمات رپورٹ ہوئے جن میں سے 321 مقدمات میں مصالحت کرائی گئی جبکہ 91 کیسز میں مصالحت نہ کرائی جا سکی۔فریقین کی عدم دستیابی پر 86 مقدمات واپس بھیجے گئے،رپورٹ کے مطابق کل 515 مقدمات میں سے 235 فوجداری مقدمات تھے جبکہ سول مقدمات کی تعداد 296 تھی ،فیملی اور گارڈین کیسز کی تعداد بالترتیب 327 اور 17 تھی،کرایہ داری سے متعلق 10 کیس سامنے آئے، 30 اپیلیں اور 116 دوسری نوعیت کے مقدمات سامنے آئے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...