بھاری مقدارمیں چرس رکھنے میں ملوث 2مجرموں کو قید اور جرمانہ

بھاری مقدارمیں چرس رکھنے میں ملوث 2مجرموں کو قید اور جرمانہ

لاہور(نامہ نگار )سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس مسعود ارشد نے بھاری مقدارمیں چرس رکھنے کے مقدمہ میں ملوث دومجرموں کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنا دی ہیں ۔مجرم اسماعیل کو ساڑھے 12سال قید اور 60ہزارروپے جرمانے جبکہ مجرم جہاں زیب کو اڑھائی سال قید کی سزا کا حکم سنا یا گیا ہے ۔عدالت میں اے این ایف نے دو ملزمان اسماعیل اور جہاں زیب کا چالان پیش کیا ملزم اسماعیل پر 9 کلو 600 گرام چرس جبکہ جہاں زیب پر 4 کلو 800گرام چرس رکھنے کا الزام تھا ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...