باب پاکستان کی از سر نو تعمیرو لاگت میں اضافہ کیخلاف درخواست مسترد

باب پاکستان کی از سر نو تعمیرو لاگت میں اضافہ کیخلاف درخواست مسترد

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے باب پاکستان کا ڈیزائن تبدیل کر کے اس کی ازسرنو تعمیر اور لاگت میں اضافے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قراردے کرمسترد کردی۔جسٹس شاہد کریم نے درخواست پرمحفوظ کیاگیا فیصلہ سنایا ،درخواست گزار امجد مختار چوہان نے موقف اختیار کیا تھا کہ سابق حکومت نے مقابلے کی فضا میں باب پاکستان کی تعمیر کا ڈیزائن اور منصوبہ منظورکیا، ایک ارب 30کروڑ کی لاگت سے منصوبے پر50فیصد تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ، موجودہ حکومت پنجاب نیکسی قانونی جوازکے بغیرمن پسند کمپنی کو نوازنے کے لئے منصوبے پر کام روک دیا اور حکومت پنجاب نے ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے منصوبے کا نیا ڈیزائن منظور کیا، باب پاکستان کے زیر تعمیر پہلے منصوبے کو ختم کر کے مہنگا اور نیا منصوبہ شروع کرنا قومی خزانے پر بوجھ ہے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت پہلے ڈیزائن کے تحت منصوبہ پایا تکمیل تک پہنچانے کا حکم دے، عدالت نے 22جنوری کودرخواست گزارکے دلائل سننے کے بعد اس درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیاتھا جسے گزشتہ روزجاری کرتے ہوئے عدالت نے یہ درخواست مسترد کر دی ۔

مزید : صفحہ آخر