بینک آف پنجاب کیس کی سماعت آج ہوگی

بینک آف پنجاب کیس کی سماعت آج ہوگی

لاہور(نامہ نگار )احتساب عدالت نے بینک آف پنجاب کیس کی سماعت آج 24جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے نیب اور شیخ افضل کے وکیل کو بحث کے لئے طلب کرلیاہے۔احتساب عدالت میں نیب پنجاب نے بینک آف پنجاب سے اربوں روپے قرض لے کر خوردبرد کرنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر ہمیش خان، حارث سٹیل مل کے مالک شیخ افضل اور بنک کے ملازمین کے خلاف ریفرنس 2008ء سے دائر کررکھا ہے جو تا حال قانونی پیچیدگی کی وجہ سے التوا ء کا شکا ر ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...