اقوام متحدہ کے وفد کی آمد پر حافظ سعید کی ممکنہ گرفتاری اور نظر بندی ہائیکورٹ میں چیلنج

اقوام متحدہ کے وفد کی آمد پر حافظ سعید کی ممکنہ گرفتاری اور نظر بندی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)اقوام متحدہ کے وفد کی پاکستان آمد پر حافظ سعید کی ممکنہ گرفتاری اور نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔امیر جماعت الدعوۃحافظ سعید نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے آئینی درخواست دائرکرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ امریکہ اور بھارت کے دباؤ پر پاکستانی حکومت درخواست گزار کے خلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے،امریکہ نے پاکستان کو حافظ سعید کی گرفتاری کا بھی کہہ دیا ہے، درخواست میں خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کا وفد 28 جنوری کو پاکستان آ رہا ہے ، حکومت امریکہ اور بھارت کو خوش کرنے کے لئے حافظ سعید کو دوبارہ گرفتار کر سکتی ہے جبکہ صوبائی حکومت اقوام متحدہ کے وفد کی آمد پر دوبارہ نظر بند بھی سکتی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صوبائی حکومت کو حافظ سعید کی ممکنہ گرفتاری یا نظربندی سے روکا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -