دو عہدوں کی بنیاد پر شہباز شریف کی نااہلی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

دو عہدوں کی بنیاد پر شہباز شریف کی نااہلی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے دو عہدوں کی بنیاد پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔جسٹس شاہد کریم نے شہری محمد شفیع کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے چیئرپرسن ہیں، آئین کے تحت وزیراعلیٰ ایک ہی وقت میں دو عہدے اپنے پاس نہیں رکھ سکتے ، دو عہدوں کے حوالے سے اعلیٰ عدلیہ پہلے بھی فیصلہ دے چکی ہے،دو عہدے رکھنا آئین کے آرٹیکل 62اور 63کی بھی خلاف ورزی ہے، انہوں نے ا ستدعا کی کہ وزیر اعلی پنجاب کو نااہل قرار دیا جائے۔

دو عہدے

مزید : صفحہ آخر