ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر سہیل ثقلین کی توہین عدالت درخواست پر ذاتی حیثیت میں طلبی

ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر سہیل ثقلین کی توہین عدالت درخواست پر ذاتی حیثیت ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر سہیل ثقلین کو توہین عدالت کی درخواست پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔جسٹس شاہد جمیل خان نے لیاقت کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار نے عدالت میں نشان دہی کی ہے کہ جناح ہسپتال میں رنگ روغن کرنے کا ٹھیکہ لیا ہے ٹھیکہ مکمل ہونے کے باوجود 70 ہزار کی بقایہ رقم ادا نہیں کی جارہی ہے ،درخواست گزار نے مزید دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت ایم ایس جناح ہسپتال کو رقم کی ادائیگی کا حکم دے چکی ہے ،عدالتی حکم کے باوجود رقم کی ادائیگی نہیں کی جارہی ۔

ایم ایس جناح ہسپتال

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...