سابق ملازم کو پنشن کی عدم ادائیگی پر صدر نیشنل بینک کو درخواست گزار کا مؤقف سن کر فیصلہ کا حکم

سابق ملازم کو پنشن کی عدم ادائیگی پر صدر نیشنل بینک کو درخواست گزار کا مؤقف ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے نیشنل بینک کے سابق ملازم کو پنشن نہ دینے کے خلاف درخواست پر صدر نیشنل بینک پاکستان کو موقف سن کر15دن میں درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔جسٹس جواد حسن نے جاسم شاہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نیشنل بینک پاکستان سے نوکری مکمل کر چکا ہوں،نوکری مکمل کرنے کے باوجود پنشن جاری نہیں کی جا رہی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکام بالا کو متعدد درخواستیں دیں تاہم شنوائی نہیں ہوئی اور پنشن بھی جاری نہیں کی گئی۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...