سب انجینئر کو ریٹائرمنٹ کے بعد واجبات کی ادائیگی کیلئے عدالت کا سیکرٹری بلدیات کو حکم
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سب انجینئر کو ریٹائرمنٹ کے بعد واجبات ادا نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری بلدیات کو 15روز میں واجبات ادا کرنے کاحکم دے دیا ہے۔مسٹر جسٹس شاہد کریم نے افتخار احمد کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یٹائرمنٹ کے بعد 14سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے ،محکمہ بلدیات کی جانب سے واجبات ادا نہیں کئے جا رہے جبکہ سیکرٹری بلدیات کو واجبات کی ادائیگی کے لئے متعدد بار درخواستیں بھی دی جا چکی ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی، درخواست گزار نے استدعا کی کہ سیکرٹری بلدیات کو ریٹائرمنٹ کے بعد کے واجبات ادا کرنے کاحکم دیا جائے، پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ درخواست گزار نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے رجوع نہیں کیا، درخواست گزار کو پہلے محکمہ بلدیات سے رجوع کرنا چاہیے تھا، عدالت نے دلائل سننے کے بعد سب انجینئر کو ریٹائرمنٹ کے بعد واجبات ادا نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری بلدیات کو 15روز میں واجبات ادا کرنے کاحکم دے دیا ہے۔