علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پارکنگ ٹھیکے سے متعلق معلومات کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا گیا

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پارکنگ ٹھیکے سے متعلق معلومات کیلئے ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پارکنگ ٹھیکے سے متعلق معلومات کے لئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ یہ خط ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی طرف سے لکھا گیا ہے جس کی نقل صدر مملکت ،سیکرٹری فنانس ، سیکرٹری ایوی ایشن اور دیگر کو بھجوائی گئی ہے، خط میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر پارکنگ کی توسیع کے ٹھیکے سے متعلق سوال اٹھائے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پارکنگ منصوبے کی توسیع کی ضرورت پیش کیوں آئی ، پارکنگ منصوبے کی فیزیبییلٹی رپورٹ کس نے تیار کی ، پارکنگ توسیعی منصوبے کے لئے کیا پیپرا رولز پر عمل کیا گیا اور ٹھیکہ کس کمپنی کو کس قانون کے تحت دیا گیا ، توسیعی منصوبے کے ٹھیکے کے لیے نیلامی کیسے کی گئی اور کیا اخبار میں اشتہار دیا گیا ، منصوبے سے متعلق اگر وفاقی کابینہ سے مشاورت کی گئی تو منٹس آف میٹنگ فراہم کئے جائیں، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19 (اے )کے تحت معلومات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے ، پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 ء اور فریڈم آف انفارمیشن آرڈیننس 2002 ء کے تحت معلومات فراہم کی جائیں ورنہ ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر