وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم ،سائیڈ لائن پر ملاقاتوں کی تفصیلا ت جاری

وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم ،سائیڈ لائن پر ملاقاتوں کی تفصیلا ت جاری

اسلام آباد (آئی این پی) دفتر خارجہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی عالمی اقتصادی فورم میں مصروفیات کا شیڈول اور سائیڈلائن پر ملا قا توں اور دیگر اجلاسوں میں شرکت سے متعلق تفصیلا ت جاری کردیں جن کے مطابق وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے ایگزیکٹو چیئر مین پرو فیسر کلاز شواب کی دعوت پر فورم میں شرکت کررہے ہیں، وزیراعظم بیلٹ اینڈ روڈ کے اثرات کے عنوان سے سیشن میں شریک ‘ 15 بڑی کثیر الملکی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے، فورم کے خصوصی سیشن میں وزیراعظم کی سربراہان حکومت و مملکت سے بات چیت ہوگی‘ فورم پاکستان کو ملک میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے آگاہ کرنے کا ذریعہ فراہم کرے گا۔ وزیراعظم کئی تقاریب میں شریک ہوں گے، بین الاقوام میڈیا کیساتھ انٹرویوز بھی وزیراعظم کے پروگرام کا حصہ ہیں۔

مزید : صفحہ آخر