کشمیریوں سے اظہا ریکجہتی، پی پی پی کے موچی گیٹ جلسہ کی تیاریوں سے متعلق اجلاس

کشمیریوں سے اظہا ریکجہتی، پی پی پی کے موچی گیٹ جلسہ کی تیاریوں سے متعلق اجلاس

لاہور(نمائندہ خصوصی) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے موچی گیٹ جلسہ کی تیاریوں کے سلسلہ میں گزشتہ روز سینٹرل سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری جنرل چوہدری منظور احمد، سینئر نائب صدر اسلم گل، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عثمان سلیم ملک، صدر لاہور عزیز الرحمان چن، لاہور ڈسٹرکٹ ون کے صدر میاں شاہد عباس، ڈسٹرکٹ ٹو کے صدر آصف ناگرہ، ڈسٹرکٹ تھری کے صدر عاطف چوہدری، اور ڈسٹرکٹ فور کے صدر چوہدری امجد جٹ ، علماء ونگ کے صدر علامہ یوسف اعوان، پیپلز یوتھ کے صدر ذوہیب بٹ ، سیکرٹری جنرل محسن ملہی، فیصل میر اور نسیم صابر سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی اورجلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم فیصلے کیے ۔

مزید : صفحہ آخر