عمران خان کہیں، استعفیٰ دینے میں تاخیر نہیں کرینگے، محمودالرشید

عمران خان کہیں، استعفیٰ دینے میں تاخیر نہیں کرینگے، محمودالرشید

لاہور(نمائندہ خصوصی )پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا کہ استعفے پر تیار بیٹھے ہیں، عمران خان کہیں، استعفیٰ دینے میں ایک لمحے کی تاخیر نہیں کرینگے، لیہ ہو یا لاہور خود ساختہ خادم اعلیٰ جھوٹ بولے بغیر نہیں ٹلتے،نام گینز بک میں شامل ہونا چاہئے، وزیراعلیٰ کو پہلے ہی پختونحوا کے دورے کی دعوت دے چکے ہیں لیکن وہ تبدیلی دیکھنا اور پنجاب میں اصلاحات لانا چاہتے ہی نہیں، انہوں نے پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے لیہ میں خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف نے خیبر پختونحواء میں وہ کام کر دکھایا جو شریف خاندان نے کبھی سوچا ہی نہیں تھا، ہسپتالوں کی حالت بہتر بنائی، پولیس نظام میں اصلاحات لائے اورسیاسی دباؤ سے آزاد کیا، تعلیم کے شعبہ کو بہتر کیا، ماحولیاتی تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ارب درخت لگائے یہی نیا پاکستان ہے، نجی محفلوں میں شریف خاندان پختونحوا حکومت میں بہتری کو تسلیم کرتے ہیں لیکن عوام اور کیمرے دیکھتے ہی جھوٹ بولنے لگتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...