ریلوے کو چار ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ کی پیشکش کے جواب میں آفرز موصول

ریلوے کو چار ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ کی پیشکش کے جواب میں آفرز موصول

لاہور(نمائندہ پاکستان )پاکستان ریلویز کو چار ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ کے تحت آؤٹ سورس کرنے کی پیشکش کے جواب میں آفرز موصول ہوگئیں ہیں جن ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ آؤٹ سورسنگ کی جارہی ہے۔ ان میں موسیٰ پاک ، کراچی ایکسپریس ، نائٹ کوچ اور شالیمار ایکسپریس شامل ہیں۔ پاکستان ریلویز نے واضح کیا ہے کہ موسیٰ پاک اور ملتان ایکسپریس 214ملین سالانہ، کراچی ایکسپریس 1285ملین سالانہ، شالیمار ایکسپریس 1365ملین سالانہ اور نائٹ کوچ 1310ملین سالانہ سے کم پیشکش قبول نہیں کی جائے۔ پاکستان ریلویز کے ترجمان کے مطابق اب ان آفرز کی ٹیکنیکل اویلوایشن کی جائے گی اور ریلوے کے مفاد میں سب سے بہتر پیشکش کو قبول کیا جائے گا۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ کمرشل مینجمنٹ کی آؤ ٹ سورسنگ کسی طور پر بھی ٹرینوں کی پرائیویٹائزیشن یا نجکاری نہیں ہے۔ پاکستان ریلویز پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت صرف ٹرینوں کی مینجمنٹ آفر کررہا ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...